ایرانی اہل سنت کی خبریں

دارالعلوم زاہدان کی حدیث نبوی پر پہلی کانفرنس منعقد ہوئی

زاہدان (سنی آن لائن) ’حجیت حدیث اور اسلام میں اس کی تشریعی حیثیت‘ کے عنوان سے دارالعلوم زاہدان نے پہلی بار ملکی سطح پر کانفرنس منعقد کروائی جس میں متعدد علمائے کرام نے خطاب کیا اور بعض مقالوں کا خلاصہ پیش کیا گیا۔
ہمارے نامہ نگاروں کے مطابق، دارالعلوم زاہدان (ایران) کے شعبہ تحقیق و اعلی تعلیم اور تخصص فی الحدیث کی نگرانی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں صدر جامعہ شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید، سینئر استاذالحدیث اور صدر دارالافتا مفتی محمدقاسم قاسمی، جامعہ عین العلوم گشت کے مہتمم مولانا عبدالکریم حسین پور، تخصص فی الدعوۃ و الفکر الاسلامی کے نگران مولانا ڈاکٹر عبیداللہ بادپا اور تخصص فی الادب العربی کے نگران مولانا عبدالرحمن محمدجمال نے حاضرین سے خطاب کیا۔
کانفرنس کے ذمہ داروں کے مطابق حجیت حدیث کے موضوع پر مختلف زاویوں سے لکھے گئے چالیس مقالے موصول ہوئے ۔ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے لکھاریوں کو کانفرنس میں انعامات سے نوازا گیا۔

مولانا عبدالحمید نے حدیث کو نبوت کی دلایل میں شمار کرتے ہوئے کہا: حدیث پر عمل کرکے دراصل ہم قرآن پاک ہی پر عمل کرتے ہیں۔ کچھ لوگ غلط فہمیاں پیدا کرکے نئی نسل میں حجیت حدیث کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: دینی مدارس خوارج و معتزلہ پر حد سے زیادہ توجہ نہ دیں، بلکہ نئے اعتزال اور خروج کو سمجھیں اور مسلمانوں میں شبہات ڈالنے والوں کو جواب دیں۔
مفتی محمدقاسم قاسمی نے اپنے خطاب میں حدیث کو اسلام میں قانون سازی کا دوسرا ماخذ و منبع یاد کرتے ہوئے کہا: حدیث شریف کی خدمت ہر دور میں مختلف رہی ہے اور حسبِ نیاز اللہ تعالی نے کچھ مردانِ خدا کو اپنے پیارے نبیﷺ کی احادیث کی خدمت کے لیے پیدا فرمایاہے۔
انہوں نے کہا: کفار نے انکارِ حجیت حدیث کو پیدا کرکے ہوا دی تاکہ قرآن پاک کو اپنی خواہشات کے مطابق تفسیر و تشریح کرکے عالم اسلام میں اپنے سامراجی و سیاسی عزائم کو جامہ عمل پہنائیں۔
ڈاکٹر عبیداللہ بادپا نے دینی مدارس کے طلبا کو نصیحت کی سپیشلائزیشن کے دور میں اپنے اپنے پسندیدہ علوم میں تخصص حاصل کرکے دین کی خدمت کے لیے کمربستہ ہوجائیں۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago