عالم اسلام

غزہ: ہفتہ وار مظاہرے، اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی بچہ شہید 41 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پرکل جمعہ کے روز ہونے والے ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی نہتے مظاہرین پر شیلنگ اور اندھا دھند فائرنگ سے ایک 14 سالہ بچہ شہید اور 41 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف اور حق واپسی کی حمایت میں نکالی گئی ریلی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 سالہ بچہ یوسف سعید الدایہ شہید اور 41 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والے فلسطینی بچے کا تعلق مشرقی غزہ کی زیتون کالونی سے بتایا جاتا ہے۔
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد غزہ میں نکالی جانے والی ریلی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نےغزہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سیکڑوں شہری دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی 30 مارچ 2018ء سے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ اور طاقت کے استعمال سے اب تک 278 فلسطینی شہید اور 27 ہزار سے زاید زخمی ہوگئے ہیں۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

10 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago