عالم اسلام

علاج کے لیے رقم نہ ہونے کے باعث لبنان میں تین سالہ بچہ دم توڑ گیا

لبنان کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تین سالہ فلسطینی بچہ علاج کے لیے اخراجات نہ ہونے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی لبنان کے طرابلس کے علاقے میں قائم ایک اسپتال میں 3 سالہ محمد وھبہ زیرعلاج تھا۔ اس کے والدین بچے کے علاج کے لیے اسپتال کے اخراجات پورے نہ کرسکے اور اسپتال انتظامیہ کی طرف سے بھی اس کے علاج میں معاونت سے انکار کردیا جس کے بعد بچہ دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق اسپتال میں دم توڑنے والا فلسطینی بچہ لبنان میں نہر البارد پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر ایک فلسطینی شہر کا تھا۔ ذرائع کے مطابق لبنانی وزارت صحت نےواقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ادھر اسپتال میں علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث بچےکی موت کے واقعے پر فلسطینی پناہ گزین مشتعل ہوگئے۔ انہوں‌نے ٹائر جلا کر نہر البارد پناہ گزین کیمپ کی مرکزی شاہراہ بند کردی۔ اس موقع پر فوت ہونے والے بچے کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سیکڑوں فلسطینیوں‌نے شرکت کی۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago