مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس شروع ہوگئی جس میں 27 ممالک کے علماءاور اسکالرز شریک ہیں۔
وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اسلام کو فرقہ واریت کے باعث درپیش خطرات کے زیر عنوان کانفرنس میں دنیا بھر سے پانچ سو علمائے کرام، دانشور اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
کانفرنس کا افتتاح گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کیا۔
پاکستان کے وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ اسلام اعتدال اور امن پسند دین ہے، اس نے ہمیں درس دیا ہے کہ ہم فرقہ واریت کی جانب راغب نہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج امت کو اکٹھا کرنے اور اس کے مابین اچھے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ ہم قرآن وسنت پر عمل پیرا ہوکر لوگوں کو فلاح انسانیت کادرس دیں۔
کانفرنس سے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین، امام کعبہ عبدالرحمان السدیس اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے انتہا پسندی، شدت پسندی اور دہشت گردی کے اسباب اور محرکات پر روشنی ڈالی۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید