عالم اسلام

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی نوجوان عمر حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے ہیبرون میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 27 سالہ عمر حسن نے مقامی اسپتال میں دم توڑ دیا۔
فلسطین کی وزارت صحت نے نوجوان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زخمی نوجوان کو آج اسپتال لایا گیا تھا، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے عمر کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی تھی۔ نوجوان کا علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوج نےعلی الصبح چیک پوسٹ پر نشانہ بنایا تھا۔
قبل ازیں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے متعدد یہودی آبادکار زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تھا اور چیک پوسٹ پر سیکیورٹی سخت کردی تھی۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹ پر تلاشی لینے کے لیے نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا تھا تاہم نوجوان نے گاڑی کی رفتار مزید تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ جس پر نوجوان کی گاڑی کو نشانہ بنانا پڑا۔
فلسطینی عوام نے اسرائیلی فوج کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے نوجوان کی میت کے ہمراہ سرحد کنارے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago