عالم اسلام

افغانستان میں حالیہ امریکی فضائی حملے میں خواتین اوربچے جاں بحق ہوئے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے افغان صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں بچوں اور خواتین کے مارے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی تحقیقات کے دوران افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں عام شہریوں کے مارے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق صوبہ ہلمند میں منگل کے دن امریکی فضائی حملے میں جو افراد مارے گئے ان میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ حالیہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ رواں ہفتے امریکی فضائی حملے میں 10 بچے اور 8 خواتین جاں بحق ہوئیں تاہم اس حوالے سے مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب امریکی عسکری حکام کا کہنا ہے امریکی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کمپاؤنڈ سے ٹکراگیا تھا تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago