عالم اسلام

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں 14 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں‌جمعہ کے روز ‘حق واپسی’ اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے ہونے والےمظاہرےمیں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14شہری زخمی ہوئے۔
جمعہ کے روز مشرقی غزہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مظاہروں میں آمد کا آغاز کیا۔ یہ مسلسل 35 واں ہفتہ ہے جس میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل مخالف مظاہرے کیے گئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق خراب موسم کے باوجود فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے مشرقی سرحد پر جمع ہو کر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔
خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر 30 مارچ 2018ء سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر روز شام کے اوقات میں بالخصوص جمعہ کو بڑی تعداد میں شہری اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 235 فلسطینی شہید اور 25 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago