انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق شام میں شدت پسند گروپ”داعش” کے خلاف جاری کارروائیوں میں 32 عام شہریوں سمیت مزید 38 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
انسانی حقوق کے ادارےسیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی قیادت میں قائم عالمی اتحادی فوج نے منگل کے روز دیر الزور کے نواحی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 32 عام شہریوں سمیت 38 افراد مارے گئے۔
انسانی حقوق آبزر ور رامی عبدالرحمان کے طمابق اتحادی فوج کی بمباری میں شدت پسند گروپ سے وابستہ جنگجوئوں کے خاندانوں کے 22 افراد مارے گئے۔ ان میں سے چار بچے شامل ہیں۔ خیال رہے کہ دیر الزور کے علاقوں میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز سرگرم ہے اور امریکا اور اتحادی اس کی حمایت کرتے جب کہ ترکی کی جانب سے اس گروپ کے خلاف کارروائیوں کےبعد ڈیموکریٹک فورسز نے داعش کے خلاف آپریشن روک دیا ہے۔
"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…
زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…
دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…