عالم اسلام

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 7 فلسطینی شہید، 7 زخمی

فلسطین کے علاقے میں چند روز کشیدگی میں معمولی کمی کے بعد گذشتہ شام اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے کم سے کم سات فلسطینی شہید کردیے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر 7 راکٹ داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مقام پر شہر کے اندر داخل ہو کر ایک مزاحمت کار کی گرفتاری کی کوشش کی جس پر جھڑپ ہوگئی۔
اس دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ جھڑپ اور اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 7 فلسطینیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
شہید ہونے والے فلسطینیوں کی ناخت 37 سالہ نورالدین محمد سلامہ، 23 سالہ محمد ماجد موسیٰ القرا، 22 سالہ علاء الدین محمد قویدر، 21 سالہ مصطفیٰ ابو عودہ، 25 سالہ محمود عطا اللہ مصبحم 24 سالہ علاء الدین فوزی فیسفس اور 21 سالہ عمر ناجی مسلم ابو خاطر کے ناموں سے کی گئی ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے خان یونس میں 40 مقامات پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق دفاعی شیلڈ “آئرن ڈوم” نے غزہ سے داغے دو راکٹ فضاء میں تباہ کر دیے۔
غزہ کی پٹی میں تازہ کشیدگی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نینت یاھو اپنا فرانس کا دورہ مختصر کر کے واپس آگئے ہیں۔ اسرائیل کے غزہ کی سرحد کے قریب واقع یہودی کالونیوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوج کا ایک افسر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ خزاعہ کے مقام پر فولکس ویگن پک مجاھدین کے ایک گروپ کی طرف بڑھنے لگی تو اس پر مجاھدین نے فائرنگ کی۔ اسی دوران اسرائیلی فوج کے جنگی طیارے بھی فضا میں پہنچ آئے اور انہوں‌ نے فضائی حملے شروع کردیے۔ جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان میں سے بعض کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago