عالم اسلام

یہودی دہشت گردوں کے حملےمیں فلسطینی خاتون شہید، شوہر زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں غاصب یہودیوں نے وحشیانہ تشدد کرکے ایک فلسطینی خاتون کو شہید اور اس کے شوہر کو زخمی کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کو علی الصباح یہودی آباد کاروں‌نے 45 سالہ عایشہ محمد طلال رابی کو نابلس کے جنوب میں زعترہ چیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں کارمیں سوار دونوں میاں بیوی زخمی ہوگئے۔ یہودی آبادکاروں نے آگے بڑھ کر کار میں زخمی حالت میں پڑی خاتون کے سرپر پتھر مار کر اسے شہید کردیا۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق ہفتے کو یہودی آباد کاروں نے رابی کے پر پتھر مارکراسے شدید زخمی کیا۔ سنگ باری کے نتیجے میں اس کے شوہر بھی زخمی ہوئے۔ بعد ازاں اسپتال لے جاتے ہوئے زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون اور اس کے شوہر کو ابن سینا اسپتال کے شعبہ حادثات میں منتقل کیا گیا مگر وہ اس وقت تک دم توڑ چکی تھی۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج رابی کے بھائی کو بھی شہید کرچکی ہے۔ یہودیوں کی اس منظم غنڈہ گردی کے خلاف علاقے میں سخت غم وغصے کی لہر پائی جا رہی ہے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago