عالم اسلام

نہتے مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 7 شہید، سیکڑوں زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 7فلسطینی مظاہرین شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نےبتایا کہ مشرقی غزہ میں سرحدی باڑ کے قریب فلسطینی ہفتہ وار احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے کہ قابض فوج نے انہیں منشتر کرنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔ اسرائیلی فوج نےنہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اور نسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں چھ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت 27 سالہ احمدد ابراہیم زکی الطویل، 29 سالہ محمد عبدالحفیظ یوسف اسماعیل، 17 سالہ احمد احمد عبداللہ ابو نعیم، 25 سالہ عبداللہ برجم الدغمہ، 18 سالہ عفیفی محمود عطا عفیفی، 22 سالہ تامر ایاد محمود ابو عرمانہ اور 21 سالہ محمد عصام محمد عباس کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز مشرقی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ میں‌ہونے والے تصادم میں 252 افراد زخمی ہوئے۔ 85 فلسطینی بندوق کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز مشرقی غزہ کی سرحدی باڑ پر قریبا 14 ہزار فلسطینی مظاہرین جمع ہوئے اور سرحد کی طرف مارچ شروع کیا۔

صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ فلسطینی مظاہرین نے فوج پر دستبی بموں سے حملے بھی کیےاور سرحدی باڑ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد کےقریب آنے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں گئی تاہم فلسطینیوں کے جانی نقصان کا صحیح اندازہ نہیں ہوسکا۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ اسرائیلی فوج کا دستی بموں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ من گھڑت ہے۔ فلسطینی مظاہرین نہتے تھے اور وہ نعرے لگاتے سرحد پر احتجاج کررہے تھے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی کی سرحد پر جاری احتجاجی مظاہروں کےدوران اب تک اسرائیلی فوج کے تشدد سے 200 سے زاید فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

 

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago