عالم اسلام

فلسطین کے مغربی کنارے میں فائرنگ سے 2 اسرائیلی ہلاک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ سے 2 اسرائیلی ہلاک جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کے انڈسٹریل زون میں غیر قانونی آباد کاری والے علاقے ایریل میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک 30 سالہ خاتون اور مرد ہلاک ہوگیا جب کہ گولی لگنے سے ایک 54 سالہ خاتون زخمی بھی ہوئی۔
پولیس نے مبینہ ملزم کی شناخت بتاتے ہوئے کہا کہ 23 سالہ فلسطینی نوجوان نے فائرنگ کی، مبینہ ملزم اسی فیکٹری میں کام کرتا تھا جہاں قتل کی واردات ہوئی۔ اسرائیلی وزیر دفاع ایودگور لئیبرمین کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جائے وقوع اور اطراف کے علاقوں کو اسرائیلی فوج نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اطراف کے علاقوں کے سرچ آپریشن کی آڑ میں کئی گھنٹوں سے محاصرہ کر رکھا ہے اور راستوں کی بندش کی وجہ سے آمد روفت معطل ہے۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago