عالم اسلام

خانہ کعبہ کو مکمل طورپر غلاف میں ڈھانپ دیا گیا

حج کے موقع پر خانہ کعبہ کے زیریں حصے سے اوپر اٹھائے گئے غلاف کعبہ کو نیچے تک لٹکا کر خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپ دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپے جانے کا عمل حرمین شریفین کے نگران ادارے کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔غلافہ کعبہ کے کپڑے کا نچلا حصہ جسے حج کےایام میں تین میٹر تک اوپر کردیا گیا تھا سنہری شاذروان تک نیچے کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم برائے غلاف کعبہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن محمد المنصوری نے خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کو بتایا کہ آپریشنل اور تکنیکی پلان کے مطابق غلاف کعبہ کو مکمل طورپر نیچے تک کھول دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنہ 1439ھ کے حج کے موقع پر وسط ذی القعدہ کو غلافہ کعبہ تین میٹر اوپر کردیا گیا تھا۔ غلاف کعبہ کو اوپر کرنے کا مقصد اسے صاف کرنا اور کسی قسم کے گزند پہنچانے سے بچانا ہے۔ طواف کے دوران چونکہ حجاج کرام غلاف کعبہ کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں یا تبرک کے طورپر غلاف کا کچھ حصہ کاٹ کر اپنے پاس رکھ لتیے ہیں۔ غلاف کو اس قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے غلاف کعبہ کو اوپر کرنا ضروری ہوتا ہے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago