عالم اسلام

شام: ‘روسی’ طیاروں کی ادلب پر بمباری، متعدد شہری جاں بحق

روسی جنگی طیاروں نے شام کے صوبے ادلب میں جنگجوؤں کے مختلف ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے، جس کے بعد سرکاری افواج کی ممکنہ پیش قدمی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اگر روسی جنگی طیاروں کی جانب سے ادلب میں بمباری کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران پہلی فضائی کارروائی ہوگی۔
اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے صدر بشار السد کو ادلب میں کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کرنے سے خبردار کیا تھا۔
تاہم ماسکو کے ترجمان نے کسی بھی قسم کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام کی افواج ‘دہشت گردوں کے خاتمے’ کے لیے ‘تیاری کررہی’ ہے۔
روسی ترجمان کا کہنا تھا کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جنگجو صوبہ ادلب کے شمال مغربی علاقوں پر قابض ہیں، جو شام میں قائم روسی فوجی بیسز اور خانہ جنگی کے سیاسی حل کے لیے خطرہ ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے محاصرہ زدہ علاقے میں کسی بھی قسم کی جارحیت کے باعث ممکنہ انسانی تباہی کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔
شام کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر سٹیفن ڈی مستورا نے روس اور ترکی کو ادلب پر کسی بھی قسم کے حملے کے ارادے کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور کے ترک ہم منصب طیب رجب اردوان کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت ‘بڑی تبدیلی لاسکتی ہے’۔
بعد ازاں شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی برطانوی تنظیم وائٹ ہیلمٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ روسی جنگی طیاروں نے ادلب کے مغربی علاقوں میں جنگجوؤں کے 16 ٹھکانوں پر 30 سے زائد حملے کیے۔
بعد ازاں وائٹ ہیلمٹ نے رپورٹ کیا کہ روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے 3 شہری ہلاک بھی ہوئے۔
ادھر شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی برطانوی تنظیم نے رپورٹ کیا کہ مذکورہ بمباری 22 روز میں پہلی مرتبہ کی گئی ہے جو لاتاکیہ میں ایک راکٹ حملے میں حکومتی اتحادی جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئی۔
دوسری جانب سٹیپ نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ روسی طیاروں نے اناب، الجانودیہ، تل انور، سریریف، جادریہ اور الباریہ نامی دیہاتوں پر بم برسائے۔
الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ روسی طیاروں کی حالیہ بمباری کے باعث متعدد شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
2015 میں روس کی مداخلت کے بعد شامی حکومت تقریباً ملک کے نصف کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر چکی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت کے خلاف خونریز مظاہروں کے بعد 2011 میں شام میں شروع ہونے والی جنگ میں اب تک ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

10 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago