عالم اسلام

حجاج وقوف عرفہ کیلیے میدان عرفات میں جمع

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھرسے حجاز مقدس پہنچنے والے لاکھوں کلمہ گو آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔
عازمین حج رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔ رواں سال مسجد نبویؐ کے امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ خطبہ حج دیں گے ، اس کے بعد عازمین نماز ظہر اور نماز عصر ایک ساتھ ادا کریں گے۔ عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا۔
اس دوران حجاج کرام اﷲ رب العزت کے حضور گڑگڑا کر خصوصی دعائیں کریں گے، سورج غروب ہوتے ہی حجاج میدان عرفات سے نکلیں گے اور مزدلفہ پہنچیں گے اور مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔
حجاج مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے قیام کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے۔ اگلے روز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وہ جمرات جائیں گے جہاں شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔
رواں سال سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی کے لیے خصوصی حج ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے عازمین حج کو طبی امداد سے لے کر راستوں کی معلومات حاصل کرنے کی بھی سہولت مہیا ہوگی، اسے وہ افراد بھی استعمال کرسکتے ہیں جنہیں عربی اور انگریزی زبان نہیں آتی۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago