عالم اسلام

زخمی مظاہرین کو طبی امداد دینے والی فلسطینی نرس اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید

فلسطین کے علاقے یونس خان میں زخمی مظاہرین کو طبی امداد فراہم کرنے والی 21 سالہ فلسطینی نرس کو قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد فلسطین کے نہتے شہریوں کی جانب سے ’اپنے گھروں کو واپسی‘ مہم کے تحت احتجاجی مظاہرے کو اسرائیلی افواج نے طاقت کے ذریعے سبوتاژ کرنا چاہا جس کے باعث کئی فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔ زخمی نوجوانوں کو طبی امداد مہیا کرنے میں مصروف 21 سالہ نرس راضان نجر کو اسرائیلی فوج نے گولی کا نشانہ بنا کر شہید کردیا۔
گزشتہ دو ماہ سے غزہ کے حالات نہایت کشیدہ ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں 120 سے زائد فلسطینی شہید اور 3 ہزار کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ نہتے فلسطینی 30 مارچ سے یوم الارض کے موقع پر ہر جمعے کو غزہ کی سرحد پر اسرائیل کی جانب مارچ کرتے ہیں جس کا مقصد برسوں سے پناہ گزینوں جیسی زندگی بسر کرنے والے شہریوں کی اپنے گھروں کی باعزت واپسی ہے۔
واضح رہے اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور فلسطین میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا تھا جب کے فلسطین کے وزیر خارجہ نے اسرائیل میں یہودی آبادکاری کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago