عالم اسلام

اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے گھروں میں داخل، 17 روزہ دار گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میںگھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ درجن فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لے لیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری مقبوضہ بیت المقدس کی العیساویہ اور جبل زیتون کے مقامات میں داخل ہوئی اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم از کم17 فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی بیت المقدس سے 11 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
قدس پریس کے مطابق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں بعلین کے مقام پر تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔تین فلسطینیوں کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوج نے گھروں میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔ اس دوران قابض فوج نے سابق فلسطینی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ عیسیٰ الجعبری کو سمیت متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک کارروائی کے دوران فلسطینی شہری کو گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کے خاتمے کیلیے قائم کردہ کمیٹی کیترجمان ادھم ابو سلمیہ نے بتایا کہ قابض فوج نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنیوالی کشتی کے دیگر تمام افرادکو رہا کردیا ہے تاہم اس کا کپتان کشتی کا کپتان سہیل محمد العامودی بدستور پابند سلاسل ہے۔ اس کی رہائی کے سلسلے میں انسانی حقوق کی تنظیموں بالخصوص ریڈ کراس سے رابطہ کیا گیا ہے۔
فلسطین اور دیارمقدسہ کے مفتی اعظم اور جید عالم دین الشیخ محمد حسین نے مراکش کے شہر طنجہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ مسلمان اور عرب ممالک مقبوضہ بیت المقدس کو قابض اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور اپنے سفارت خانے تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنیوالے ممالک کا بائیکاٹ کریں۔ مسلمان ممالک کی طرف سے القدس کی حمایت میں بہت سی قراردادیں منظورکی جا چکی ہیں، اب ان قراردادوں اور اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی‘کے فیصلوں پرعمل درآمد کا وقت آگیا ہے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago