عالم اسلام

زخمی فلسطینی بچہ دم توڑ گیا، 30 دن میں شہداء کی تعداد 46 ہوگئی

غزہ کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا ایک فلسطینی بچہ آج ہفتے کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گی، جس کے بعد 30 دنوں میں شہداء کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔جب کہ 5000 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ 15 سالہ ھمام ہلال عویضہ کل جمعہ کے روز مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب سے کچھ دیر قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ گذشتہ روز کی اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں شہداء کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز مشرقی غزہ کی سرحد پر سیکڑوں فلسطینیوں نے ریلیاں نکالیں اور سرحد کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر تعینات اسرائیلی نشانہ بازوں نے پرامن مظاہرین پر حملے کیے جس کے نتیجے میں درجنوں شہری زخمی ہوئے۔

کل جمعہ کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی عبدالسلام بکر، محمد امین اور 22 سالہ خلیل، نعیم عطاء اللہ شہید ہوگئے تھے۔

جمعہ کو ہزاروں فلسطینیوں نے سرحد پرجمع ہو کرحق واپسی کے لیے ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے اسرائیلی پرچم نذرآتش کیے اور فلسطینی قومی پرچم لہراتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق صہیونی فوج کے نشانہ بازوں نے فلسطینی صحافیوں پر براہ راست فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر دسیوں فلسطینی مظاہرین بھی زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں 30 مارچ کو شروع ہونے والی ’حق واپسی‘ تحریک چھ ہفتوں تک جاری رہے۔ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں غزہ میں 64 مظاہرین شہید اورپانچ ہزار سے زاید خمی ہو چکے ہیں۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago