عالم اسلام

شامی فوج کی غوطہ میں بمباری، 32 شہری جاں بحق

شامی فوج نے مشرقی غوطہ میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 32 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بمباری دوما قصبے میں کی گئی، رپورٹ کے مطابق دوما میں بمباری سے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، یہ بھی اطلاع ہے کہ بمباری میں روسی جنگی طیاروں نے بھی حصہ لیا، بمباری سے 32 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں، مشرقی غوطہ میں بمباری سے ہلاکتیں 1600 ہوگئی ہیں۔
امریکی جنرل کینتھ مکینزی نے کہا ہے کہ شام سے متعلق حکمت عملی میں کوئی بھی تبدیلی نہیں ہوئی، شام میں امریکا کے تقریباً 2000 فوجی تعینات ہیں جو داعش کا صفایا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں تاکہ گروہ کو نیست و نابود کر دیں۔
امریکی سینٹرل کمان کے جنرل جوزف وٹیل جو مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کے سربراہ ہیں انھوں نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں ایک سماعت کے دوران کہا تھا کہ ابھی کچھ ایسے علاقے ہیں جہاں داعش موجود ہے اور ہمیں اپنی کارروائیاں جاری رکھنی ہوں گی۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago