عالم اسلام

روسی طیارہ شام میں گر کرتباہ، 39 افراد ہلاک

روس کا ایک طیارہ شام میں گر کرتباہ ہونے کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی طیارہ شامی شہر لاتکیا کے قریب ہمیم ایئربیس پر لینڈنگ کرتے ہوئے گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے میں 33 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
روسی وزارت داخلہ نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی طور پر اسے حادثہ قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہ تکنیکی خرابی ہے۔
ایئر بیس پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ طیارہ رن وے سے 500 میٹر کی دوری پر گر کرتباہ ہوا حادثے کے محرکات جاننے کے لیے خصوصی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل باغی جنگجوؤں نے ہمیم ہوائی اڈے پر مارٹر حملہ کیا تھا جس میں روسی طیاروں کو نقصان پہنچا تھا، اس حملے کے ایک ہفتے بعد 7جنوری کو روسی فضائیہ نے ایئربیس پر ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago