عالم اسلام

اسدی فوج کے ہاتھوں الغوطہ میں قتل عام جاری، مزید 80 شہری جاں بحق

شام کے دارالحکومت دمشق کےقریب مشرقی الغوطہ کے مقام پر اسد رجیم کی فوج اور اس کی حامی ملیشیا کی کارروائیاں جاری ہیں۔ انسانی حقوق کے گروپوں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسدی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں مزید 80 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مقتولین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انسانی حقوق کی صورت حال پر نظررکھنےوالے ادارے ‘آبزرویٹری‘ کی طرف سےجاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سوموار کے روز اسدی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 20 بچوں سمیت 77 عام شہری جاں بحق اور کم سے کم 300 زخمی ہوگئے۔
انسانی حقوق آبزرور رامی عبدالرحمان نے’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ مشرقی الغوطہ میں شامی فوج نے تازہ کارروائی کے دوران اپوزیشن کے متعدد ٹھکانوں پر زمینی اورفضائی حملے جاری کیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حموریہ کے مقام پر فضائی حملوں میں 20 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ اسدی فوج کی طرف سے سقبا اور اوتایا کے مقامات پر بھی وحشیانہ بمباری کی گئی اور توپخانے سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔
قبل ازیں انسانی حقوق آبزرویٹری کی رپورٹ میں بمباری سے 31 شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی۔ انسانی حقوق گروپ کاکہنا تھا کہ بمباری کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئے ہیں جن کے ملبے تلے بھی لوگوں کی موجودگی کا خدشہ موجود ہے۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago