عالم اسلام

غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جبکہ ایک بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا کی شناخت سلام صباح اور عبداللہ ابو شیخ کے نام سے ہوئی اور دونوں کی عمر 17 سال تھی۔ صہیونی فوج نے دونوں نوجوانوں کو سرحد کے قریب نشانہ بنایا۔
دوسری جانب غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ امدادی اہلکاروں نے زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
تحقیقات کے مطابق اسرائیلی فوج کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے جنگی طیاروں اور ٹینکوں سے غزہ پر بمباری اور شدید گولہ باری کی۔
2014 میں غزہ کی حکمراں جماعت حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ ہوئی تھی جس میں 2300 سے زائد فلسطینی شہید اور 70 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago