عالم اسلام

القدس نہ بچا سکے تو مکہ ومدینہ کا تحفظ بھی نہ کرسکیں گے:ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو فلسطینیوں اور عالم اسلام کےہاتھ سے نکل جانا انتہائی خطرناک ہے۔ اگر مسلم امہ القدس کو بہ بچا سکی تو مکہ ومدینہ اور خانہ کعبہ کا تحفظ و دفاع بھی مشکل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرکے مشرق وسطیٰ میں تباہ پھیلانے والا بم گرا دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوآن نے کہا کہ القدس کا دفاع پوری مسلم امہ کا دفاع ہے۔ اگر ہم القدس کا تحفظ نہ کرسکے تو تمام عالم اسلام کے دارالحکومت خطرے میں رہیں گے۔ پھر ہم مکہ اور مدینہ اور بیت اللہ کا دفاع بھی نہ کرسکیں گے۔ اگر بیت المقدس ہاتھ سے گیا تو مسلمان قبلہ اول سے محروم ہوجائیں گے اور مکہ ہاتھ سے نکلا تو خانہ کعبہ سے ہاتھ سے چلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا کوئی معمولی بات نہیں۔ امریکی اعلان القدس کے ذریعے مشرق وسطیٰ اور پورے عالم اسلام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ القدس کے بارے میں امریکی صدر کا اعلان عالم اسلام کے لیے ’ٹیس کیس‘ ہے۔ اگر عالم اسلام نے اب بھی بیداری اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو کل کو ہم مکہ اور مدینہ جیسے سواد اعظم سے بھی محروم کیے جاسکتے ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کے بعد ترکی بیت المقدس کے دفاع اور تحفظ کے لیے موثر اقدامات کرے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی فیصلہ صہیونی طاقتوں کا عالم اسلام کی عزت و وقار پرحملہ ہے۔ اپنی عزت کا دفاع پورے عالم اسلام پر فرض ہے۔ القدس ہمارے پاس ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے اور ہمیں تا قیامت اس کی حفاظت کرنا ہے۔

قبل ازیں ترک صدر نے کہا کہ ہم امریکی اقدام کے خلاف سلامتی کونسل میں جائیں گے۔ اگر امریکا نے ویٹو کے ذریعے ہمیں روکا تو جنرل اسمبلی کےذریعے امریکا کے غیرقانونی اقدام کو منسوخ کرانے کی کوششیں کریں گے۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

9 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago