عالم اسلام

اسلام آباد آپریشن کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے

اسلام آباد آپریشن کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے دیئےجارہے ہیں، جی ٹی روڈ سمیت گوجرانوالہ ریجن کےمختلف مقامات پر دھرنا کےباعث روڈ بند ہوگئی، پسرور میں وزیر قانون زاہد حامد کے گھر پر حملہ کیا گیا۔ مشتعل افراد نےگجرات میں ایک تھانےپرحملہ کیا، جلائو گھیرائو، پتھرائو اورفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 4 پولیس اہلکاروں سمیت7افراد زخمی ہوگئے۔
گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر چندا قلعہ بائی پاس،کامونکی اورسادھوکی کےمقام مذہبی جماعتوں کےکارکنوں کا دھرناجاری ہے۔ احتجاج کےباعث لاہور سےاسلام آباد جانیوالی ٹریفک بند ہے۔شہرمیں ٹریفک جام اورایمبولنس بھی پھنس کررہ گئی۔ مشتعل مظاہرین کےپتھرائواور ڈنڈوں کےحملےسےدو پولیس اہلکارزخمی ہوئے۔
پسرور کےعلاقےککےزئی میں مشتعل افراد وزیرقانون زاہد حامد کےگھر پر دیوار پھلانگ کرداخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کی۔ حملے کےوقت وزیرقانون اوراہلخانہ پرگھر پرنہیں تھے۔
گجرات میں چارمقامات پراب بھی کارکنان دھرنے دیئِے بِیٹھےہیں۔ جی ٹی ایس چوک، ڈنگاچوک کھاریاں، منگوال اڈا اور فاتح پور چوک پردیئے گئے دھرنےکےباعث شہریوں کو پریشانی کاسامنا ہے۔
گجرات کے تھانا صدر کھاریاں پرمشتعل افراد نےحملہ کیا اورتھانےمیں توڑپھوڑکی اورفرنیچر،سرکاری ریکارڈ، دس سے زائد موٹر سائیکلوں اورگاڑی کو آگ لگادی۔ مشتعل افراد کی حملہ میں دوپولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
حافظ آباد کےتین مقامات پردھرنا اب بھی جاری ہے۔سکھیکی منڈی میں لاہور سرگودھا روڈ ،پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے جبکہ جلال پور بھٹیاں ونیکے چوک پر بھی مذہبی جماعتوں کےکارکناں دھرنادیئے بِیٹھے ہیں۔ پتھرائو، فائرنگ اور شیلنگ بھی کی گئی جس سے ایک شخص جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد آپریشن کے بعد سے فیصل آباد سے لاہور اور اسلام آباد موٹر وے کوٹری ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ملتان، سیالکوٹ، سرگودھا، بہاول پور، جہلم،ڈیرہ غازی خان،رحیم یارخان سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بھی مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نےاحتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیےآنسو گیس کی شیلنگ کی۔
حیدرآباد میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نےحیدرچوک پردھرنادیا۔ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا، بدین، ٹھٹھہ، میرپورخاص، جیکب آباد، گھوٹکی، لاڑکانہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں مظاہرےکئے گئے۔
خضدارکےمقام پرآرسی ڈی شاہراہ احتجاج کےباعث دوگھنٹوں تک بند رہی جبکہ حب میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مانسہرہ میں مشتعل افراد نےشاہراہ قراقرم کودو گھنٹوں تک بند رکھا، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، سوات اور مردان میں بھی مظاہرے ہوئے۔
میرپور آزاد کشمیر میں منگلاپل پرمذہبی جماعت کےکارکنوں کا دھرنا کے باعث دینہ جہلم سے آنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

19 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

19 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago