عالم اسلام

دہشتگردی سے نجات کیلئے مسلم امہ احکام خداوندی کے مطابق زندگی بسر کرے: مولاناعبدالوہاب

رائیونڈ میں منعقدہ سالا نہ 67 واں عالمی عظیم الشان اجتماع کا پہلا مرحلہ امیر جماعت 88سالہ بزرگ عالم دین مولانا عبدالوہاب کے بیان اور رقت آمیز دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔
حاجی عبدالوہاب نے اجتماعی دعا سے قبل آخری نشست میں اپنے بیان میں کہا کہ نفس کی پاکیزگی یہ ہے کہ انسان دیر سے غصہ میں آئے اور جلدی معاف کردے، بہترین انسان وہ ہے جو بھلائی کی چابی اور برائی کا تالا بنے، اور سچائی پر قائم رہے اسی میں نجات ہے خدا کے نزدیک محبوب وہ ہے جو زیادہ پرہیزگار ہوگا، انسان ماں کے پیٹ سے آیا ہے اور قبر کی طرف دوڑ رہا ہے جہاں ہمیشہ کے لیے جانا ہے اسے وہاں کی تیاری کی بالکل فکر نہیں نہ ہی اولاد مال دولت عزیز و اقارب کسی کام آئیں گے، اللہ تعالیٰ کے دین اور محمدؐ کے بتائے راستوں پر چلے گا تو جنت اسکا مقدر ہوگا اگر دنیا میں غفلت کے سبب گناہوں کی دلدل میں دن بدن پھنستا گیا تو جہنم کی آگ میں جلنا نصیب ہوگا جہنم کی آگ سے چھٹکارہ گناہوں سے توبہ برے کاموں سے نجات “لاالہ الاللہ” کے ذکر میں ہے خود بھی یہ کلمہ پڑھو اور دوسروں کو بھی پڑھاؤ۔
دعوت تبلیغ کو زندگی کا مقصد بنالینے میں ہی کامیابی ہے دین کی محنت آخرت کی کمائی کے لیے ہے دین کی دولت بغیر مشقت اور قربانی کے نہیں آئے گی‘ امت پر آفتیں اور بلائیں دین سے دوری کی وجہ سے نازل ہو رہی ہیں۔ اللہ تعالی کی ندا ہے کہ جیسی عوام ہوگی ویسے ہی حکمران ہونگے، ملک میں اگر حکمران اسلام اور دین خداوندی کے مطابق ملک کو چلائیں تو ملک پاکستان خوشحال اور اسلام کی سربلندی کی غمازی ہوگی دہشت گردی سے نجات خون خرابے سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا واحد حل امت مسلماں کو احکام خداوندی کے مطابق زندگی بسر کرنا ہے۔
سرسجدہ میں رکھ کر رو رو کر التجا کرنا اور بخشش کی طلب اور گناہوں سے معافی مانگنا توبہ کرنا اللہ تعالی کوبہت پسند ہے آنسو بہانا اور توبہ کا عمل اللہ تعالی کواس قدر پسند ہے چونکہ یہ عمل نبیوں پیغمبروں اور ولیوں کا ہے، مسلمانوں کی تنگی اور اذیت توبہ کرنے سے ہی ختم ہوگی.
اجتماعی دعا 9:10 سے شروع ہو کر 9:31 تک جاری رہی‘ دعا بھی امیر جماعت حاجی عبدالوہاب نے کروائی، انہوں نے کہا کہ اے اللہ ہم تجھ سے معافی کے طلب گار ہیں ہمارے کبیرہ وصغیرہ گناہ معاف فرمادے ہمارے ایمان اور یقین کو مضبوط اور کامل بنا دے۔ اے اللہ تو ہم پر راضی ہوجا اور ہمیں ہدایت کے راستہ پر چلنے کی توفیق عطا فرما اے اللہ چاروں طرف دین کا بول بالا فرما، ہمارے معاملات اور معاشرت کو پاکیزہ فرمادے، اے اللہ اپنا کرم فرما اور ہماری غیبی تائید شامل حال فرما قرآنی مراکز دینی مدارس مساجدوں اور تبلیغی مراکز کی حفاظت فرما، اور ان میں اس قدر ترقی فرما کہ عالم اسلام میں کوئی بھی تیرے دین سے دور اور بے خبر نہ رہے، تبلیغ کا کام کرنے والوں کو صحت جرات صبر و استقامت عطا فرمادے، اور انکے اہل خانہ پر اپنی رحمت نازل فرما، اے اللہ ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنے والا بنادے۔ اے اللہ! جو مسلمان مرد عورتیں بچے دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں انکی مغفرت فرما، اور انکے کبیرہ صغیرہ گناہ معاف فرما کر ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما تو ہی بخشنے والا ہے امت کو برائی کے راستہ سے ہٹاکر نجات کے راستہ پر ڈال دے، اے اللہ ہمارے مانگنے کو قبول فرما توہی سب کا رزق پیدا کرنے والا ہے، اور تو ہی بخشنے والا مہربان ہے، اے اللہ تو ہم پر اپنا رحم فرما، اے اللہ تو امت مسلماں کو سیدھے راستہ پر ڈال اور ان کو پکے سچے مسلمان بنا، اے اللہ تیرے سوائے ہمارا کوئی پرسان حال نہیں آج پنڈال میں ہم تیرے دربار میں یک زبان ہو کر عہد کرتے ہیں، تیرے سوائے ہمارا کوئی نہیں تو اپنا بنا کر ہمیں سیدھے راستے پر ڈال دے اور برائی سے ہٹا کر نیک کام کرنے پر لگا دے، اور ہمیں توفیق عطا فرما اے اللہ امت مسلماں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کردے ،اور اسلام کا پرچم بلند کرتو ہی سب کا حافظ اور محافظ ہے تیرے سوائے کوئی نہیں، اے اللہ تو نے وعدہ کیا ہے کہ امت محمدیہ کی حفاظت اور بلندی کے لیے اپنے رسول پر میں درود سلام بھجنے والوں کے ساتھ شامل ہوتا ہوں، اور میرے فرشتے بھی انکے ساتھ شامل ہو کر درود سلام پڑھتے ہیں، اے اللہ! ہمیں نیک بنادے، اور اپنے مقرب بندوں کی صف میں شامل کردے، اے اللہ ہمارے کشمیری اور روہنگیا کے مسلمانوں کو اپنی پناہ اور انکی حفاظت فرما۔ (ثم آمین)
دریں اثناء رائے ونڈ تبلیغی اجتماع میں ملک اور بیرون ملک سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ اس دوران رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ اختتامی دعا میں ملک و قوم کی سلامتی اور پاکستان کی ترقی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں ۔ دعا کے بعد شرکا اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔ شدید رش کی وجہ سے رائے ونڈ روڈ کو تبلیغی مرکز سے ٹھوکر تک ون وے کر دیا گیا۔ رائیونڈ اجتماع کا دوسرا مرحلہ 9 نومبر جمعرات سے شروع ہوگا اور اختتامی دعا 12نومبر اتوار کو صبح 9بجے ہوگیا۔

baloch

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago