عالم اسلام

تبلیغی اجتماع کا تیسرا روز، کامیابی نیک اعمال میں ہے، مسلمان مال بنانے میں لگ گئے، مبلغین

رائیونڈ: سالانہ ۶۷ویں عالمی تبلیغی اجتماع کے تیسرے روز فرزندان اسلام کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جو شخص اتباع سنت سے جس قدر دور ہو وہ قرب الہی سے بھی دور ہے،
جو شخص اللہ تعالی سے محبت کا دعویدار ہے اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرے وہ جھوٹا ہے، دین سیکھو اور دوسروں کو سکھاؤ، زبان سے کلمہ پڑھ لینا کافی نہیں، کامیابی اللہ تعالی کو اس کی صفات کے مطابق ماننے میں ہے، اللہ کے سوا ہر مخلوق کا تاثر دل سے نکال دینا، اپنے اندر ایمانی نظریہ پیدا کرنا ضروری ہے، مرنے تک ہر انسان اللہ تعالی کا محتاج ہے، تبلیغی مرکز اور اس عظیم الشان اجتماع کا مقصد مسلمانوں میں شمع رسالت ﷺ اور دین خداوندی سے روشناس کرانا، مسلمانوں کو برائی سے ہٹا کر نجات کے راستہ پر ڈالنا ہے، اگلی زندگی نیک اعمال سے بنتی ہے لیکن دنیا اعمال کی بجائے مال بنانے میں لگی ہوئی ہے، مال و دولت عالی شان محلات یہ کوٹھیاں چوبارے یہاں ہی رہ جائیں گے، ہر انسان نے دنیا سے خالی ہاتھ ہی جانا ہے، دنیا کی خواہشات کو چھوڑ کر اللہ تعالی کے دین کی ترویج اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستہ پر چلو اور دوسروں کو دعوت دو، دعوت و تبلیغ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر اسلام کی وسعت اور ہم سب کی کامیابی کا انحصارہے، مسلمانوں کو دنیا کے کونے کونے میں پھیل کر دعوت کی محنت کرنا ہوگی، نیک اعمال کی کمائی دولت ہی کام آنے والی ہے، مولانا طارق جمیل نے نماز ظہر کے بعد خطاب کیا، شرکاء کی تعداد مزید بڑھ گئی، آج اتوار اجتماعی دعا تقریباً ۹ سے دس بجے کے درمیان ہوگی۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

1 hour ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago