Categories: عالم اسلام

افغان صوبے قندھارمیں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 40 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 40 اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 40 فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد انہوں نے ملٹری بیس پر فائرنگ شروع کردی، دوسری جانب ملٹری بیس پر خود کش حملے اور فائرنگ کے دوران غیر ملکی افواج فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کو نشانا بھی بنایا جس کے نتیجے میں 10 طالبان مارے گئے۔
قندھار پولیس چیف نے حملے کی تصدیق کردی ہے تاہم وزارت دفاع کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جب کہ طالبان نے حملے زمہ داری قبول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز صوبے پکتیا میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر طالبان کے حملے میں پولیس چیف سمیت 71 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago