Categories: عالم اسلام

برما میں مظالم کے خلاف ’جے یو آئی‘ نے یوم احتجاج منایا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر امریکی کی دھمکیوں اور برمی مسلمانوں پر بدترین مظالم کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور جلوس نکالے گئے اور مساجب میں علماء خطباء نے احتجاجی قرار داد میں برما کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور امریکی صدر کے بیان کو کھلی دہشت گردی قرار دیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کی قیادت جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، و دیگر رہنماؤں نے کی۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمدامجد خان نے کہا کہ انسانی حقوق کے ٹھیکدار اور موم بتیاں جلانے والوں کو برما میں مظلوم عورتوں، بچیوں، بچوں اور بوڑھوں کی گردنیں کٹتی ہوئی نظر نہیں آتی ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ یو این او گونگے شیطان کا کردار ادا کررہی ہے اور اسلامی سربراہی کانفرنس کی خاموشی پر ہر مسلمان خون کے آنسوں رو رہا ہے۔
مرکزی میڈیا آفس کے مطابق کئی شہروں میں احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حافظ حسین احمد، مولانا فضل علی حقانی، مولانا عبدالقیوم ہالیچوی، مولانا محمد یوسف کبدانی، سید فضل آغا، محمد اسلم غوری، حاجی شمس الرحمن شمسی، مفتی ابرار احمد، مولانا راشد خالد محمود سومرو، مولانا شجاع الملک، مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتی ہے، پاکستانی قوم ایک بہادر اور جرأت مند قوم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہے، دشمن کی پالیسیوں کے خلاف قوم میں کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا بیان پاکستان کی سلامتی پر حملی ہے۔
جے یو آئی کے راہنماؤں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد ہے، اگر کسی جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستانی عوام امریکی فوج کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ علماء نے کہا کہ غیرت مند قوم کسی بھی دھمکی سے خوف زدہ ہونے والی نہیں ہے۔
مولانا راشد خالد محمود، مولانا شجاع الملک، مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن، ملک سکندر خان اور دیگر راہنماؤں نے احتجاجی اجتماعات سے خطاب میں کہا کہ خارجہ پالیسی کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا کی پالیسیوں سے ہی دنیا میں دہشت گردی کو تقویت ملی ہے۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago