برقعہ آپ پہنیں جرمانہ میں بھروں گا

فرانس کے ارب پتی تاجر نے آسٹریا میں برقع پہننے والی تمام خواتین کے جرمانے بھرنے کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریا کی حکومت نے یکم اکتوبر سے خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کی خلاف ورزی پر ڈیڑھ سو یورو (19 ہزار روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ الجزائری نژاد فرانسیسی ارب پتی پراپرٹی ڈیلر راشد نقاز نے آسٹریا کی مسلمان خواتین سے کہا کہ برقعہ آپ پہنیں جرمانہ میں بھروں گا۔ آسٹرین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد نقاز نے کہا کہ میں پورے یورپ بالخصوص آسٹریا کی خواتین سے کہتا ہوں کہ آپ برقعہ پہنیں جرمانہ میں بھروں گا، اگر یورپی حکومتیں مذہبی آزادی کو تسلیم کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں تو پھر انہیں مذہبی شعائر بھی تسلیم کرنے ہوں گے، جب کہ میں لوگوں کے مذہبی عقائد کے کھلے اظہار پر یقین رکھتا ہوں۔
واضح رہے کہ راشد نقاذ فرانس، بیلجیئم، ہالینڈ اور سوئٹرزلینڈ سمیت ان ممالک میں مسلمان خواتین کے جرمانے ادا کر چکے ہیں جہاں برقعہ پر پابندی عائد ہے۔ انہوں نے ایک خصوصی ادارہ بھی قائم کر رکھا ہے جس کا نام ’میرے آئین کو نہ چھیڑو‘ ہے۔ یہ ادارہ برقعہ پہننے والی مسلمان خواتین کے جرمانے ادا کرتا ہے اور اب تک مختلف ممالک میں 3 لاکھ یورو (3 کروڑ 79 لاکھ روپے) اس کام پر خرچ کر چکا ہے۔ دوسری جانب سے آسٹریا کے وزیر خارجہ سباستیان کرز نے راشد نقاذ کے اس اعلان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نقاب پہننے والی خواتین کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا جب کہ راشد نے اگر اس کی حوصلہ افزائی کی تو ان پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

29 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago