ایران صدارتی انتخابات، سرکردہ سُنی عالم نے حسن روحانی کی حمایت کردی

ایران کے سرکردہ سُنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے اس ہفتے ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے موجودہ صدر حسن روحانی کی حمایت کردی ہے۔
انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حسن روحانی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایران کے اہلِ سنت کے حالات میں کوئی نمایاں بہتری تو نہیں آئی ہے مگر اس کے باوجود ایرانی سنی جمعہ کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں حسن روحانی ہی کی حمایت کریں گے۔
مولوی عبدالحمید نے مقامی اور قومی سطح پر اہلِ سنت کو زیادہ نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اہلِ سنت سے امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔
انھوں نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے:’’ سنی کمیونٹی کو یقین ہے کہ موجودہ حکومت کے اپنی کمزوریوں اور مسائل کے باوجود زیادہ مضبوط نکات ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ اگر موجودہ حکومت دوبارہ برسر اقتدار آجاتی ہے تو یہ ان مسائل اور ان کمیوں کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرے گی‘‘۔
انھوں نے یہ باتیں ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہیں۔ اس سنی اکثریتی صوبے کی سرحدیں افغانستان اور پاکستان سے ملتی ہیں۔ واضح رہے کہ ایران میں سنیوں کی تعداد ملک کی کل آبادی آٹھ کروڑ کا دس فی صد کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ایران میں ان کے ساتھ اقلیتوں ایسا ہی سلوک کیا جاتا ہے اور انھیں اہلِ تشیع ایسے حقوق حاصل نہیں ہیں۔
رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق صدر حسن روحانی کو اپنے حریفوں پر برتری حاصل ہے لیکن انھیں سخت گیروں سے سخت مقابلہ پیش ہے۔ان کے قدامت پرستوں کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر عاید مغربی پابندیوں کے خاتمے کے باوجود ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago