Categories: عالم اسلام

مصری کاتب کا 700 میٹر لمبا قرآنی نسخہ تیار کرنے کا ریکارڈ

دنیا بھر میں قرآن پاک کے منفرد اور دیدہ زیب نسخے تیار کرنے کے لیے لوگ مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں۔ مصر میں ایک کاتب نے اسلامی تاریخ میں قرآن پاک کا سب سے لمبا نسخہ تیار کرکے گینیز بک میں اپنا نام درج کرانے کی مہم شروع کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مغربی گورنری کے بلقینا قصبے کے رہائشی سعد محمد حشیش جو پیشے کے اعتبار سے کپڑے کے تاجر بھی ہیں، نے تین سال قبل لمبے ترین قرآنی نسخے کی تیاری کا کام شروع کیا۔ وہ ہاتھ سے یہ نسخہ لکھ رہے ہیں۔
مجموعی طور پر ان کے قرآنی نسخے کی لمبائی 700 میٹر بتائی جاتی ہے جس کے آغاز میں اسماءالحسنیٰ اور سورتوں کی فہرست بھی شامل ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے حشیش نے کہا کہ اس نے تین سال قبل قرآن پاک کے مختلف رنگوں والے الفاظ پر مشتمل نسخہ تیار کرنے کا پلان بنایا۔ انہوں نے قرآنی آیات کی کتابت کے لیے عطریات تیار کرنے والوں سے مخلوط مواد حاصل کیا جس کی مختلف رنگوں میں روشنائی تیار کی گئی۔ اس سے قرآنی نسخے پر آنے والے اخراجات کم ہوگئے۔ تاہم وہ اپنے کپڑوں کی دکان سے جو کچھ کماتا رہا ہے وہ اس کا بیشتر حصہ قرآن پاک کے لمبے نسخے کی تیاری پر صرف کیا ہے۔ یہ نسخہ نہ صرف عرب ممالک بلکہ پوری دنیا کا منفرد صحیفہ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سعد محمد حشیش نے بتایا کہ وہ سنہ1996ء میں قرآن پاک کا ایک نسخہ پہلے بھی لکھ چکے ہیں۔ وہ نسخہ بھی تین سال میں مکمل کیا گیا تھا۔ حشیش نے کہا کہ قرآن پاک کی کتابت انتہائی باریکی اور احتیاط کا کام ہے جس میں معمولی غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہوتی۔
اس نے کہا کہ مجھے فخرہے کہ میں قرآن پاک کا ایک ایسا نسخہ تیار کررہا ہوں جو اب تک کوئی نہیں کرسکا مگر یہ سب اللہ کی توفیق اور اس کی عطاء کا نتیجہ ہے۔
حشیش اس سے قبل اسی طریقے پر کئی کتابیں بھی لکھ چکا ہے لمبائی میں دوسری کتابوں سے کہیں بڑی ہیں۔

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

13 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

13 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago