Categories: عالم اسلام

شام: اِدلِب میں زہریلی گیس کا فضائی حملہ ، 60 افراد جاں بحق

شام کے شمال مغربی صوبے اِدلِب میں زہریلی گیس کے فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔ الحدث نیوز چینل کے مطابق مقامی کارکنان نے بتایا ہے کہ خان شیخون شہر میں منگل کی صبح ہونے والے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت شہریوں کی ہے۔
ادھر شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے فرانسیسی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حملے میں کم از کم 35 افراد جاں بحق ہوئے جن میں نو بچوں سمیت زیادہ اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ رامی کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ زہریلی گیس کا حملہ کرنے والے طیارے شامی حکومت کے تھے یا روسی فضائیہ کے۔
علاوہ ازیں اس فضائی بم باری کے سبب درجنوں افراد دم گھٹنے اور دیگر ابتر حالتوں کا شکار ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر اپوزیشن کارکنان کی جانب سے جاری تصاویر میں شہری دفاع کی ٹیموں کے اہل کار زمین پر لیٹے متاثرین پر پائپوں کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

کیمیائی حملہ: امریکا کا بشارالاسد پر ملوث ہونے کا الزام
وائٹ ہاؤس نے شام میں مبینہ کیمیائی حملے کو قابل مذمت اور ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے اس کا الزام شامی صدر بشار الاسد پر عائد کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق پریس سیکریٹری سین اسپائسر نے کہا کہ مبینہ کیمیائی حملے کے بعد انتہائی تشویش میں مبتلا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے سیکیورٹی ساتھیوں کی جانب سے اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
گزشتہ روز شام کے صوبے ادلب میں باغیوں کے زیر قبضہ خان شیخون نامی شہر میں 50 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں متاثر ہوئے تھے۔
سین اسپائسر کا کہنا تھا کہ ’شام میں یہ کیمیائی حملہ خواتین و بچوں سمیت معصوم لوگوں کے خلاف کیا گیا جو انتہائی قابل مذمت ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’امریکی انتظامیہ کو اس بات کا یقین ہے کہ اس حملے میں بشار الاسد ملوث ہیں، میں ابھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ امریکا کا اگلا قدم کیا ہوگا، لیکن ہم کوئی نہ کوئی اقدام ضرور اٹھائیں گے۔‘
شامی آرمی اور روس نے حملے میں ملوث ہونے کی دوٹوک الفاظ میں تردید کی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکا کی جانب سے بشار الاسد پر تنقید میں کمی آئی ہے۔
رواں ہفتے کے اوائل میں سین اسپائسر نے اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’امریکا، شام میں امن کے لیے بشار الاسد کو صدارت سے ہٹانے کو ضروری نہیں سمجھتا۔‘
تاہم برطانیہ اور فرانس میں یورپی اتحادیوں کے سفارتی دباؤ کے باعث امریکا کی جانب سے اس بار سخت بیان سامنے آیا ہے۔
سین اسپائسر کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک سیاسی حقیقت ہے کہ بشار الاسد اس وقت اقتدار میں ہیں اور حکومت کی تبدیلی کا کوئی بنیادی آپشن موجود نہیں، تاہم شامی عوام کے حق میں یہی بہتر ہے کہ بشار الاسد اقتدار میں نہ رہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اگر کوئی حکومت اپنے ہی لوگوں پر کیمائی ہتھیار استعمال کرے تو ایسی صورتحال میں کوئی بھی مہذب قوم خاموش نہیں رہ سکتی، جبکہ میرے خیال میں یہی بہتر ہے کہ شامی عوام ایسے شخص سے چھٹکارا حاصل کریں۔‘
دوسری جانب خان شیخون میں کیمائی حملے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا بدھ کو اجلاس ہوگا۔
فروری میں روس نے پچھلے کیمیائی حملوں میں مبینہ طور پر ملوث شامی اہلکاروں پر پابندی کو ویٹو کردیا تھا۔
لیکن اس بار ٹرمپ انتظامیہ اور روسی حکومت اس معاملے پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے نظر آتی ہے۔

 

baloch

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago