Categories: عالم اسلام

موصل: اتحادی طیاروں کی بمباری میں 230 افراد جاں بحق

عراق کے شہر موصل میں بین الاقوامی عسکری اتحاد کے طیاروں نے تین گھروں کو بم باری کے ذریعے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا جس کے نتیجے میں 230 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جان سے ہاتھ دھونے والوں میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سکیورٹی ذریعے نے انکشاف کیا کہ حملوں کا نشانہ بننے والے گھروں میں سے ایک گھر کے ملبے کے نیچے سے نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد 130 ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ موصل کے مغربی حصے میں دو گھروں پر شدید بم باری کی گئی۔ اس کے نتیجے میں تقریبا دیگر 100 افراد موت کی نیند سلا دیے گئے جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے ہیں۔
العربیہ کے نمائندے کے مطابق امدادی ٹیمیں ملبے کے نیچے سے لاشوں کو نکالنے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ادھر عراقی فوج کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو رات کے پہر شہریوں کو بچانے کی ہنگامی کالیں موصول ہوئی ہیں۔ یہ افراد موصل کے مغربی حصے میں 33 گھروں کے ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ مذکورہ صورت حال مغربی موصل میں داعش تنظیم کے ساتھ مقابلے کے دوران ہونے والی فضائی بم باری کے نتیجے کے طور پر سامنے آئی ہے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ لڑائی کی شدت اور آزاد کرائے جانے والے علاقوں پر داعش تنظیم کی جانب سے میزائل باری نے شہری دفاع کی ٹیموں کو ملبے کے نیچے سے شہریوں کو نکالنے کی کارروائیوں سے روک دیا۔
یاد رہے کہ عراقی فوج 19 فروری سے مغربی موصل کو آزاد کرانے کے لیے عسکری آپریشن کر رہی ہے جس میں اسے امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔ اس سے قبل موصل کے مشرقی حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کے واسطے 17 اکتوبر 2016 کو شروع کیا جانے والا عسکری آپریشن 24 جنوری کو مکمل کر لیا گیا تھا۔

 

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago