Categories: عالم اسلام

مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کا ’مذہبی مقام‘ قرار دینا اعلان جنگ ہے

اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ نے اسرائیلی عدالت کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کا مقدس مذہبی مقام قرار دینے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو عالم اسلام کے خلاف جنگ اور تصادم کی سازش قرار دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’او آئی سی‘ کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو اسرائیلی عدالت سے یہودیوں کا مقدس مذہبی مقام قرار دینا مذہبی اشتعال انگیزی ہے جس کے نتیجےمیں خطے میں مذہبی جنگ چھڑنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ تمام مذاہب اور عالمی قوانین میں مسجد اقصیٰ پر مسلمانوں ہی کا حق تسلیم کیا گیا ہے۔ او آئی سی کا کہنا ہے کہ اسرائیل بیت المقدس، حرم قدسی کو یہودیانے کی سازشوں کے لیے مسجد اقصیٰ پر قبضے کی کوشش کررہا ہے۔
اسرائیل جانتا ہے جب تک مسجدد اقصیٰ مسلمانوں کے پاس ہے اس وقت تک وہ حرم قدسی پر اپنے پنجے مضبوط نہیں کرسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ صہیونی ریاست کی تمام توجہ اس وقت بیت المقدس کی اسلامی اور مسیحی مقدسات کو نشانہ بنارہا ہے۔
یوسف بن عثیمین کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے جنیوا معاہدوں اور اقوام متحدہ کی مسجد اقصیٰ کے بارے میں قراردادوں کو بھی دانستہ طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی ریاست کے اقدامات سے خطے میں ایک نئی مذہبی جنگ چھڑنے کا خطرہ ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے تمام رکن مسلمان ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داریاں پوری کریں اور مسجد اقصیٰ کو لاحق خطرات کے انسداد کے لیے موثر اور ٹھوس حکمت عملی اختیار کریں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے اپنے فیصلے میں مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کی مقدس عبادت گاہ قرار دیتے ہوئے یہودیوں کو اس میں داخل ہونے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرنے کی کھلی اجازت دے دی تھی۔ اسرائیلی عدالت کے فیصلے کے بعد عالم اسلام کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

بصیرت آن لائن + مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

32 minutes ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago