Categories: عالم اسلام

حماس،اسلامی جہاد کا فلسطینی اتھارٹی کےانتقام کا مل کرمقابلہ کرنےکا عزم

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے واضح کیا ہے کہ جماعت اسلامی جہاد کے ساتھ مل کر فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست کا مقابلہ کرے گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست کے خلاف اسلامی جہاد کے موقف کی حمایت کرتے ہیں اور دونوں جماعتیں رام اللہ اتھارٹی کی انتقامی پالیسیوں کی مل کر مزاحمت کریں گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست کے خلاف حماس اور اسلامی جہاد کا موقف ایک ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے غرب اردن میں حماس اور اسلامی جہاد دونوں کے رہ نماؤں اور کارکنوں کو انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔
ترجمان نے مطالبہ کیا فلسطینی اتھارٹی غرب اردن میں سیاسی کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن بند کرے اور گرفتار کیے گئے تمام کارکنان کی رہائی کا حکم دے۔
حماس کے ترجمان نے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی سیاسی کارکنوں پر روزانہ کی بنیاد پر جاری وحشیانہ تشدد کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ رام اللہ اتھارٹی غرب اردن میں سیاسی انتقامی پالیسیوں کو فروغ دے کر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago