فراخدلی ہی سے انقلاب کو بچایا جاسکتاہے

ممتاز سنی عالم مولانا عبدالحمید نے ایرانی انقلاب کی 38ویں برسی کے موقع پر اہل سنت زاہدان کے مرکزی اجتماع برائے جمعہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فراخدلی اور نفاذ انصاف کو انقلاب کی حفاظت کے لیے ضروری قرار دیا۔
انہوں نے دس فروری کے خطبہ جمعہ میں کہا: بیداری و ہوشیاری ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ ایرانی قوم نے معاصر تاریخ میں سب سے پہلے بیداری کا تجربہ کیا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایک آمر حکومت کو گرانے میں کامیاب ہوئی۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے کہا: استقلال و حق خودارادیت، آزادی اور اسلامی جمہوریہ اللہ تعالی کی بڑی نعمتیں ہیں۔ اگرچہ ہم یہ دعوی نہیںکرسکتے کہ ہمارے تمام قوانین پوری طرح اسلامی ہیں، لیکن پھر بھی ملک میں ایک دینی فضا قائم ہے۔
انہوں نے مزید کہا: انقلاب اور اسلامی جمہوریہ اللہ تعالی کی نعمتیں ہیں۔ انصاف کی فراہمی ایک دوسری نعمت ہے؛ نفاذ انصاف صرف اس وقت ممکن ہے جب دل بڑا ہو اور وژن بھی محدود نہ ہو۔ ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرکے سب کو بازووں میں لینا چاہیے۔ انقلاب کا شکریہ اسی صورت میں ادا کیا جاسکتاہے۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے کہا: وہ قومیں جنہوں نے اللہ تعالی کی نعمتیں حاصل کیں، جب وہ تنگ نظری اور عدم برداشت کی جانب بڑھے، اللہ تعالی نے اپنی نعمتیں ان سے چھین لی۔ ہمیں اتحاد، یکجہتی اور فراخدلی سے اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago