Categories: عالم اسلام

ٹرمپ کسی نئے اسلامی ملک کو تباہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمن

امریکا اور مغربی ممالک دہشت گردی کے خالق ہیں، وہ اپنے مذموم مقاصد و عزائم کی تکمیل کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں بلکہ اضافہ چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی پالیسیوں کا تسلسل ہیں، امریکا کے صدر دہشت گردی پھیلا کر کسی نئے اسلامی ملک کو تباہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں، امت مسلمہ ان خطرات کا ادراک کرتے ہوئے متحد ہوکر اسلام دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائے۔ جے یو آئی کے ترجمان کے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر اسلم غوری، آغا سید ایوب شاہ و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں 07اپریل کو اضاخیل پشاور میں ہونے والے صد سالہ یوم تاسیس کے عالمی اجتماع کے بارے میں مشاورت کی گئی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اجتماع موجودہ ملکی و عالمی حالات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا جس میں دنیا بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے وفد سے کہا کہ وہ پشاور کے اجتماع کو کامیاب بنانے اور عوام کو دعوت دینے کے لیے جلد سندھ کا تفصیلی دورہ کریں گے۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن سے کراچی کے پختوں عمایدین کے نمایندہ جرگے نے ملاقات کی۔ مفتی سلیم شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد میں قاری عثمان، مولانا محمد غیاث، مفتی عبدالحق عثمانی، حافظ محمد نعیم، قاری عبدالرزاق قمر اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نادرا کراچی میں پشتو اور بنگلہ زبان بولنے والے لاکھوں افراد کے شناختی کارڈز کے مسائل کو خوامخوا پیچیدہ بنارہا ہے جن لوگوں کے پاس 1965ء کا ریکارڈ موجود ہے انہیں بھی نوٹسز بھیجے جارہے ہیں۔ نادرا اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے قانونی تقاضے ضرور پورے کرے مگر کسی پاکستانی کا شناختی کارڈ بلاک کرنا خود غیرقانونی عمل ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے وفد کو یقین دلایا کہ جمعیت علماء اسلام ملکی سطح پر اس عمل پر اپنا رد عمل دے چکی ہے جس کا جواب بہرحال حکومت کو دینا ہوگا۔ کراچی میں جن لوگوں یا برادریوں کو شناختی کارڈز کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جے یو آئی اس سلسلے میں نہ صرف بھر پور کردار ادا کرے گی بلکہ ان مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گے۔

روزنامہ اسلام۔ 12/02/2017

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago