Categories: عالم اسلام

فلسطین کی حمایت پر امریکی کانگریس میں سلامتی کونسل کے خلاف قرار داد منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کیخلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔
حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں پارٹیوںکی جانب سے مشترکہ طورپرپیش کردہ قرارداد میں سلامتی کونسل کی منظور کردہ اس قرارداد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیرکے اسرائیلی اقدام کوخلاف قانون قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی تھی۔ قراردارمیں مطالبہ کیاگیاہے کہ سلامتی کونسل اس قراردادکی زبان تبدیل یامنسوخ کرے۔
وائس آف امریکا کے مطابق قراردادکے حق میں341 جبکہ مخالفت میں 80 ووٹ پڑے۔ قرارداد میں اسرائیل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ مستقبل میں اقوام متحدہ میں اس نوعیت کی قرارداد پیش ہونے کی صورت میںمخالفت کی جائے۔ امریکی کانگریس کے ایوان زیریں کی قراردادمیں سلامتی کونسل کی اسرائیل مخالف قراردادکویک طرفہ اورمشرق وسطیٰ میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ اور اسرائیل کوبلاجواز مورد الزام ٹھہرانے پر مبنی قراردیا گیا ہے۔
قرارداد امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی اور رپبلکن ارکان ایڈوائس اورایلیٹ اینگل نے ایوان کے دیگر105ارکان کی حمایت سے پیش کی جن میں31کاتعلق موجودہ حکمراں جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ قرارداد میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ اسرائیل مخالف قرارداد کی زبان مکمل طورپرتبدیل یامنسوخ کردے۔ امریکا میں اسرائیل کی حامی تنظیموں کی طرف سے ایوان نمائندگان کے اس اقدام کا زبردست خیرمقدم کیا گیا ہے۔
دوسری طرف اسرائیل نے بطور احتجاج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کودیے جانے والے فنڈمیں6ملین امریکی ڈالرکی رقم کی کٹوتی کردی ہے۔ اسرائیل اقوام متحدہ کو40 ملین سالانہ دیتاہے جومسئلہ فلسطین کے حل کیلیے بنائی گئی 4 کمیٹیوں کے بجٹ پرخرچ ہوتاہے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago