Categories: عالم اسلام

شام میں جنگ بندی کے باوجود جھڑپوں کی اطلاعات

سرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود حکومت اور باغی فوجوں کے درمیان کچھ علاقوں سے جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
برطانیہ میں موجود سرئین آبزرویٹری نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ شمالی صوبے ہما میں فضائی حملے اور شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ گروہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دمشق کے قریب باغیوں کے علاقے وادی برادعہ میں بھی بمباری ہوئی ہے تاہم شامی فوج نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔ اس معاہدے کے ضامن روس اور ترکی کی جانب سے معاہدے کی حلاف ورزی کی اطلاعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے چند ہی گھنٹوں کے اندر حکومت اور باغی فوجوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل طے پانے والے اس معاہدے میں شدت پسند گروہ دولت اسلامیہ اور جبۃ الفتح الشام جو پہلے النصرہ کے نام سے جانی جاتی تھی، شریک نہیں ہیں۔ جنگ بندی کا یہ معاہدہ دمشق کے نزدیک غوطہ کے قریب باغیوں کےزیر قبضہ علاقے میں نافذ العمل ہے جبکہ تیرہ مسلح گروہوں نے جنگ بندی کےمعاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
شام میں 2011 سے شروع جنگ میں کم از کم تین لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زیادہ افراد ملک چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ رواں ماہ کے اوائل میں روس اور ترکی کی کوششوں سے حلب میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دسیوں ہزار شہری اور ہزاروں باغی مشرقی حلب سے نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
سریین آبزرویٹری گروپ کا کہنا ہے کہ حکومتی فوج کے 16 طیاروں نے شمال میں موجود باغیوں کے علاقوں میں جمعے کو بمباری کی۔ ایک مقامی اشتراکی کمیٹی ایل سی سی کا کہنا ہے کہ حلفایہ نامی گاؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بسیمہ نامی گاوں میں باغیوں اور ان کے حامی جہادیوں کو جن کا تعلق جبتہ الفتح الشام سے ہے کو نشانہ بنایا گیا۔ لیکن شامی فوج کے میڈیا یونٹ کی جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی ہے کہ فوج نے وادی برادہ میں شیلنگ کی ہے۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago