زاہدان میں پانچویں سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوگئی

زاہدان (سنی آن لائن) صوبہ سیستان بلوچستان کے صدرمقام زاہدان کی جامع مسجد عثمانی میں ’عصر حاضر کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سیرت النبی ﷺ کاحل‘ کے عنوان سے پانچویں سیرت کانفرنس منعقد ہوگئی۔
ہمارے نامہ نگاروں کے مطابق، مذکورہ کانفرنس کے آغاز میں ’انجمن سیرت النبی ﷺ‘ کی جانب سے اعلان کردہ موضوع پر لکھے گئے منتخب عربی اور فارسی مضامین پڑھے گئے۔
اس کے بعد مولوی عبیداللہ براہوئی، سینئر استاذ جامعہ بدرالعلوم زاہدان نے سیرت النبی ﷺ کے مطالعے اور پڑھانے کے طریقوں پر اپنا لیکچر پیش کیا۔

مغرب کی نماز کے بعد کانفرنس کی آخری نشست کا آغاز کوئٹہ پاکستان سے آنے والے قاری سہیل احمد کی قراءت سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد مولوی بہزاد فقہی نے سیرت پر خطاب کیا۔ خراسان سے تعلق رکھنے والے عالم دین نے کہا: اسلام کے پھیلاو اور اشاعت میں سب سے زیادہ مسلمانوں کے سیاسی، تجارتی، جہادی اور معاشرتی اخلاق نے کردار ادا کیا۔ لہذا دعوت میں اسلامی اخلاق سے کام لینا چاہیے۔
جامعہ فاروقیہ زاہدان اور انجمن سیرت النبی ﷺ کے اہتمام سے منعقد ہونے والی کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی نے کہا: دور حاضر کی جاہلیت وہی ہے جو نبی کریم ﷺ کے دور میں پائی جاتی تھی۔ جاہلیت کا خاتمہ صرف آپﷺ کے طریقہ اور سنت سے ممکن ہے۔
اس کے بعد کانفرنس کے ادارے کو ایک سو ستر موصول ہونے والے مقالوں میں سے چھتیس مضامین کے لکھاریوں کے ناموں کا اعلان ہوا اور انہیں ایوارڈ دیا گیا۔
آخر میں صدر دارالعلوم زاہدان، شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا: رسول اللہ ﷺ خداجو لوگوں کے لیے بہترین نمونہ و اسوہ ہیں۔ جو خدا تک پہنچنا چاہتاہے، اس کا واحد اور صحیح راستہ آپ ﷺ کی سنت اور تعلیمات پر عمل کرنا ہے۔

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

4 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

4 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago