ممتاز کرد عالم دین کمرہ عدالت سے جیل منتقل ہوئے

ارومیہ (سنی آن لائن + ویب ڈیسک) ایران کے صوبہ آذربائیجان غربی سے تعلق رکھنے والے سنی عالم دین کو چھ ماہ قید کی سزا پانے کے بعد عدالت سے جیل بھیج دیے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، ماموستا رضا عبدی کو تبریز کی خصوصی عدالت برائے علما میں بلاکر بدھ اکیس دسمبر کو قید کی سزا سنائی گئی۔ علاوہ ازایں انہیں دو سال تک جلاوطنی کا حکم بھی سنایا گیا۔
ماموستا عبدی کو گزشتہ سال ارومیہ کے اسلام آباد ٹاون کی قدس مسجد کی امامت کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ موصوف ارومیہ شہر میں واقع صلاح الدین ایوبی مدرسہ کے استاذ بھی ہیں۔
صوبہ آذربائیجان غربی میں اہل سنت کی کافی تعداد آباد ہے۔ صوبے کے صدرمقام ارومیہ میں نصف آبادی اہل سنت کی ہے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago