ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر امریکا میں مسلمانوں کیخلاف سخت قوانین کا عندیہ

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی اور ترکی میں ہونے والے حملوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر مسلمانوں کے لئے سخت قوانین متعارف کرانے کا واضح عندیہ دے دیا ہے۔
فلوریڈا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلمانوں پر پابندی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تاریخ نے ہمیشہ مجھے 100 فیصد درست ثابت کیا، جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت ہی افسوسناک ہے اور آپ لوگوں کو میرا پلان اچھی طرح معلوم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں کرسمس مارکیٹ میں ہونے والا حملہ انسانیت پر حملہ ہے اور ایسے حملوں کو جلد روکا جانا چاہیئے۔
امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ جنوری میں امریکی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے کے حوالے سے سخت قوانین نافذ کریں گے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل جرمنی میں ہونے والے ٹرک حملے کے بعد اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ داعش اور اسلامی شدت پسند تنظیمیں عالمی جہاد کے منصوبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں عیسائیوں کو قتل کر رہی ہیں اور ان کی عبادت گاہوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

18 minutes ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

19 minutes ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago