Categories: عالم اسلام

حلب پر فضائی بمباری جاری، عالمی سطح پرمذاکراتی کوششیں ناکام

شام کے شمالی شہر حلب کے مشرقی حصوں پر تباہ کن فضائی حملے کسی تعطل کے بغیر جاری ہیں جبکہ حلب میں انسانی المیہ رونما ہونے سے بچانے کے لیے عالمی سطح پرمذاکرات کا سلسلہ جاری ہے مگر ان میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شام میں جاری لڑائی بند کرانے کے لیے ایک قرارداد پر غور کیا جارہا ہے۔ جمعے کو قرار داد کا یہ مسودہ کینیڈا نے پیش کیا ہے۔اس کے علاوہ امریکا اور روس بھی بحران کا کوئی حل تلاش کرنے کے لیے مذاکرات کررہے ہیں۔
جنرل اسمبلی میں پیش کردہ مجوزہ قرارداد میں شام اور خاص طور پر حلب میں تشدد کے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔اس میں مشرقی حلب کا محاصرہ ختم کرنے ،وہاں امدادی سامان پہنچانے کی اجازت دینے اور بلا امتیاز اور غیر متناسب حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
شام کے لیے عالمی ایلچی اسٹافن ڈی مستورا ہفتے کے روز نیویارک پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بین کی مون کے ساتھ حلب کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ڈی مستورا نے روم میں جمعے کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ وہ سیکریٹری جنرل کے ساتھ شام کی فوجی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ” ہم ان کے مشورے پر عمل کریں گے۔میں اس وقت شام میں ہونے والی پیش رفت پر نیویارک جانے سے قبل کوئی گفتگو کرنے سے قاصر ہوں لیکن اہم چیز یہ ہے کہ حلب سے متعلق فوری اقدام کیا جائے۔وہاں صورت حال بہت ہی الم ناک ہوچکی ہے کیونکہ وہاں چالیس ہزار سے زیادہ افراد پھںس کررہ گئے ہیں”۔
درایں اثناء ترک دارالحکومت انقرہ میں بھی ترکی کی میزبانی میں حلب میں لڑنے والے شام کے مختلف باغی دھڑوں کے نمائندوں اور روس کے درمیان بات چیت جاری ہے تاکہ حلب میں جاری بحران کا کوئی حل تلاش کیا جا سکے۔ شامی حزب اختلاف کے وفد کے صدر بریگڈیئر اسعد عواد الزعبی نے ان مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی محاذ نے حلب میں شہریوں کے تحفظ اور وہاں سے زخمیوں کو ایک محفوظ راستے کے ذریعے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ روس اور جنگجو دھڑوں کے درمیان کسی سمجھوتے کا امکان نظر نہیں آتا ہے کیونکہ روس ”جفش” سے تعلق رکھنے والے نو سو جنگجوؤں کے شہر سے انخلاء کا مطالبہ کررہا ہے جبکہ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ یہ تعداد بہت زیادہ ہے اور وہ حلب میں کسی جنگجو یا عام فرد میں کوئی تمیز نہیں کرسکتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ ،ایجنسیاں

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

12 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago