Categories: عالم اسلام

’حلب میں ہسپتالوں پر بمباری سے طبی سہولیات ختم‘

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کے کہنا ہے کہ حلب میں اب تک ہونے والی شدید بمباری کے نتیجے میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں طبی سہولیات ختم ہو چکی ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگینائزیشن کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز کی جانب گذشتہ پانچ دنوں سے جاری فضائی اور توپ خانوں کی بمباری سے تمام عارضی ہسپتالوں میں سہولیات ختم ہو چکی ہیں
دیگر اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ بعض ہسپتالوں میں سہولیات تو ہیں لیکن لوگ وہاں جانے سے خوفزدہ ہیں۔
وہائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں ہسپتالوں پر ہونے والے حملے کو ’وحشیانہ‘ قرار دیا گیا ہے۔
سیریئن سول دفینس نامی امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ سنیچر کے روز حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ مغربی علاقوں میں ہونے والے فضائی بمباری کے نتیجے میں 61 افراد ہلاک ہوئے۔
حکومتی فورسز کی قیادت میں تین روزہ جنگ بندی کے بعد منگل کو ان علاقوں پر دوبارہ سے حملوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق طبی امداد فراہم کرنے والے کارکن ماضی میں ہونے والے حملوں کے بعد دوبارہ ہسپتالوں کو چلانے میں کامیاب ہوجاتے تھے تاہم اب سپلائی میں کمی کے باعث ایسا کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔
حالیہ بمباری کے باعث ان علاقوں میں گلیاں ویران ہو چکی ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
روئٹرز نے ڈبلیو ایچ او کے شام میں نمائندے ایلیزبتھ ہاف کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ترکی میں غیر سرکاری تنظیموں نے بتایا سنیچر کو بتایا کہ مغربی حلب میں تمام ہسپتالوں میں سہولیات ختم ہو چکی ہیں۔‘
اقوام متحدہ کے مطابق اکتوبر کے اختتام تک فضائی حملوں میں 700 سے زائد عام شہری مارے گئے۔
دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ شام کے دیگر حصوں میں متحرک ہے اورحلب میں آپریشن نہیں کر رہی۔

بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago