- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

کراچی میں قتل ہونے والے خضدار کے علماء سپرد خاک

کراچی پٹیل پاڑہ میں ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے دو علماء کرام قاری محمدامین اور قاری عبدالباقی کا تعلق بلوچستان کے علاقہ خضدار سے تھا واقعہ میں شہید ہونے والے دونوں علماء کرام حب اکرم کالونی لے شعبہ حفظ کے مدرس تھے دونوں کی نماز جنازہ حب میں ادا کرنے کے بعد میتوں کو آبائی علاقہ خضدار روانہ کردیا گیا۔
کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دونوں علماء کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی علاقہ مل کپر میں سپرد خاک کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں پٹیل پاڑہ کے علاقے میں خضدار سے تعلق رکھنے والے دو علماء کرام مولانا محمدامین مردوئی اور مولانا عبدالباقی مردوئی کو فائرنگ کے کے شہید کردیا گیا تھا دونوں کی جسد خاکی کو ہفتہ کے صبح خضدار پہنچائی گئی جہاں رکن قومی اسمبلی مولانا قمرالدین نے ان کی جنازہ نماز پڑھائی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت مرحومین کی تدفین ان کے آبائی علاقہ مل کپر میں کردی گئی، تعزیت کا سلسلہ بھی وہاں جاری ہے۔
پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں ۲ افراد کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق گرفتاری گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں ۲ افراد کے قتل کے مقدمے میں کی گئی ہے جو جمشید کوارٹرز تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ فیصل رضا عابدی کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔ فیصل رضا عابد کی گرفتاری پر مجلس وحدت مسلمین نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرکے سندھ حکومت نے ایک غلط روایت کی بنیاد ڈالی ہے۔ جبکہ ترجمان اہلسنت و الجماعت نے کہا ہے کہ فیصل رضا عابدی ہمارے کارکنان کے قتل میں ملوث ہے، فیصل رضا عابدی کو رہا کیا گیا تو وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

ڈیلی انتخاب۔ 2016/11/06