Categories: عالم اسلام

اسرائیلی ہٹ دھرمی، دیوار براق تک ریلوے لائن بچھانے کا اعلان

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کا دعویٰ باطل قرار دیے جانے کے رد عمل میں اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتقامی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی وزیرمواصلات نے اعلان کیا کہ وہ تل ابیب اور پرانے بیت المقدس کے درمیان مسجد اقصیٰ میں دیوار براق تک ریلوے لائن بچھانے کی تیاری کررہے ہیں۔ صہیونی وزیر مواصلات کا یہ اعلان دراصل ’یونیسکو‘ کے الاقصیٰ اور یروشلم بارے تاریخی فیصلے پر ہٹ دھرمی پر مبنی اسرائیلی رد عمل ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت مواصلات کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر مواصلات یسرائیل کاٹز نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ بیت المقدس اور تل ابیب کو باہم ملانے کے لیے ریلوے لائن کے منصوبے کو توسیع دیتے ہوئے اسے مسجد اقصیٰ کی دیوار براق تک لے جانے کی فزی بلیٹی رپورٹ تیار کریں۔
اسرائیلی وزیر کے تیار کردہ پلان کے مطابق دیوار براق کو ایک 80 میٹر زمین دوز سرنگ میں ریلوے لائن کے ذریعے القدس اور تل ابیب ریلوے لائن سے ملانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
صہیونی ریاست کی طرف سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں یونیسکو نے مشرقی بیت المقدس، مسجد اقصیٰ اور دیوار براق سمیت دیگر تمام اسلامی مقدس مقامات پر یہودیوں کا مذہبی حق ساقط کرتے کرتے ہوئے انہیں فلسطینی اور اسلامی تاریخ وثقافت کا حصہ قرار دیا تھا۔ اسرائیل نے یونیسکو کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے جوابی انتقامی اقدامات کا بھی اعلان کیا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

2 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

2 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago