- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

شام اور یمن میں معصوم شہریوں پر بمباری ’بلاجواز‘ ہے

زاہدان (سنی آن لائن) شام اور یمن میں معصوم اور نہتے شہریوں پر روزانہ بمباری پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالحمید نے ایسے حملوں کو بلاجواز اور مذموم قرار دیا۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے چودہ اکتوبر کو اپنے بیان کے ایک حصے میںصنعا اور حلب شہروں میں حالیہ بمباریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: یمن میں ایک مجلس عزا پر بمباری سے ہمیں سخت صدمہ ہوا۔ اس بمباری میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے جو تعزیت کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ یہ ایک غلط اقدام تھا جس میں معصوم شہری مارے گئے۔
انہوں نے مزید کہا: افسوس کی بات ہے کہ بات یہاں تک آ پہنچی ہے کہ معصوم اور نہتے لوگ مسجدوں اور تعزیتی مجلسوں میں بھی محفوظ نہیںاور ان پر فضائی حملے ہوتے ہیں۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے کہا: حلب میں پے درپے بمباریوں اور فضائی حملوں میں نہتے شہریوں کو قتل کرنا بالکل بلاجواز ہے۔ ہماری نظر میں شہروں پر بمباری اور عام شہریوں کو ممنوعہ اسلحے سے مارنا مردود اور قابل مذمت ہے۔