Categories: بيانات

ذوالحجہ کا پہلا عشرہ عبادت کا خاص موقع ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان کے مرکزی اجتماع برائے نمازجمعہ (دوستمبر دوہزار سولہ) سے خطاب کرتے ہوئے عشرہ ذوالحجہ کو عبادت کا خاص اور بہترین موقع قرار دیا۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے ہزاروں فرزندانِ توحید سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم سب اس دنیا میں اللہ کی راہ پر چلتے ہیں اور سفر کے اختتام اللہ تعالی سے ملاقات پر ہوگا۔ معلوم نہیں ہمارا انجام کیسا ہوگا؟ ہم کامیاب لوگوں کی صف میں کھڑے ہوں گے یا ناکام لوگوں کے ساتھ ہمارا نام ہوگا۔
انہوں نے مزیدکہا: جو دن گزرتاہے اور رات طے ہوتی ہے، ہم اپنی موت سے مزید قریب ہوتے ہیں۔ دراصل ہم اللہ تعالی اور سفر آخرت سے قریب تر ہوجاتے ہیں جس کے لیے ہمیں تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں صحت، آرام اور فارغ اوقات کی نعمتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے ماہ ذوالحجہ کی آمد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ذوالحجہ عبادت کے خاص مواقع سے ہے جس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ذوالحجہ کے پہلے عشرے میں ہر شب کی عبادت شب قدر میں عبادت کے برابر ہے۔ اس عشرے کے ہر دن کا روزہ ایک سال روزے کے ثواب کے برابر ہے۔ جبکہ یوم عرفہ (نویں ذوالحجہ) کا روزہ دو سال کے روزے کے ثواب کے برابر ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا: دنیا کی زندگی ایک موقع ہے؛ آخرت کی زندگی کی تیاری کرنی چاہیے۔ ہمیں اس دن کے لیے تیاری کرنی چاہیے جب مال و اولاد ہمیں کام نہیں آئیں گے مگر وہ دل جو کفر و شرک اور نفاق سے پاک ہو اور اخلاص و تقوا سے مالامال ہو۔
مولانا عبدالحمید نے اپنے بیان کے اس حصے کے آخر میں احکام الہی سے ہر قسم کے اعراض کو یوم حساب میں خطرناک قرار دیا۔

ایرانی حاجیوں کی خالی جگہ افسوسناک ہے
خطیب اہل سنت زاہدان نے جاری سال میں ایرانی حاجیوں کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: گزشتہ سالوں میں ایسے ایام میں یہاں ایک خاص فضا قائم ہوتی اور حجاج کرام کو چھوڑنے کے لیے لوگ اکٹھے ہوتے۔ مگر افسوس کا مقام ہے کہ اس سال ایرانی قوم حج کی سعادت سے محروم ہے۔
انہوں نے مزید کہا: افسوس کی بات ہے کہ جس طرح متوقع تھاتمام حکام، خاص کر سعودی حکام، نے فراخدلی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اس طرح حرمین شریفین کی زیارت اور وہاں کی برکات حاصل کرنے کا سلسلہ ایرانیوں کے لیے جاری نہیں رہا۔ امید ہے جو لوگ حج جانے والے تھے مگر نہیں جا سکے، وہ اس سال کے حج کے ثواب میں شریک ہوں اور برکات سے محروم نہ ہوں۔
مولانا عبدالحمید نے اپنے خطاب کے آخر میں متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوںنے زاہدان کے مشرقی علاقہ شیرآباد اور قاسم آباد میں رہائشی زمینوں کو کاغذات دلوایا اور مالکیت کی سند اس غریب علاقے کے مکینوں کو دیا گیا۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

16 minutes ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago