فلسطین کے شمالی علاقے وادی عارہ میں ’’زلفہ‘‘ کے مقام پر آج بدھ کو علی الصباح اسرائیل کا بغیر پائلٹ ’’ھیرون 1‘‘ نامی ایک ڈرون طیارہ فلسطینی آبادی پرآگرا جس کےنتیجے میں کم سے کم 25 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے زیراستعمال ایک ڈرون طیارے کو شمالی فلسطین کے وادی عارہ کے علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے۔
اسرائیلی اخبار’’ہارٹز‘‘ نے اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں صرف اتنا بتایا کہ ایک ڈرون طیارہ وادی عارہ میں زلفہ کے مقام پر گرا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 کے مطابق ڈرون طیارہ زلفہ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کے گھر پرآگرا جس کے نتیجے میں طیارے کو آگ لگ گئی۔ طیارے کے حادثے اور آگ لگنے کے نتیجے میں 13 بچوں سمیت 25 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ ڈرون طیارے کے حادثے میں ایک کار کو بھی آگ لگ گئی جب کہ ایک مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حادثے کے فوری بعد اسرائیلی فوج کا فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ایمبولینسوں کی مدد سے اسپتالوں میں پہنچایا ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید