Categories: عالم اسلام

کابل میں غیرملکیوں کے گیسٹ ہاؤس پر حملہ

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نواحی علاقے میں بگرام ایئربیس کے قریب واقع نارتھ گیٹ گیسٹ ہاؤس کو بارود سے لدے ایک ٹرک سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ وہاں پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ جاری ہے جس میں ایک سکیورٹی اہلکار اور ایک حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں۔
محمود زبیدہ نے بتایا ہے کہ فائرنگ میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس گیسٹ ہاؤس میں غیرملکی کنٹریکرز قیام پذیر ہوتے ہیں۔
دھماکے کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ اس حملے میں چار مسلح افراد بھی ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ تین سال قبل بھی اس مقام کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 25 منٹ (جی ایم ٹی کے مطابق 20:55 بجے) پر ہوا اور اس کی آواز شہر کے بیشتر علاقوں میں سنی گئی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی معلومات کے مطابق دھماکے سے کچھ لمحے پہلے تھوڑی دیر کے لیے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی منطقع ہوگئی تھی۔
اس سے قبل کسی گیس سٹوریج میں دھماکے کے بارے میں بتایا جارہا تھا۔ افغان چینل تولو نیوز کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ کابل کے مشرق میں واقع پل چکری کے علاقے میں ہوا ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کر لی ہے۔
خیال رہے کہ گذشہ دنوں کابل میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک مظاہرے بھی خودکش حملے میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور 230 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago